اوپن یونیورسٹی کے پنجاب چیپٹر کا کانووکیشن

اسلام آباد۔7دسمبر (اے پی پی):علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے پنجاب چیپٹر کا کانوکیشن 2025ء گذشتہ روز لاہور کے ایوان اقبال کمپلکس میں منعقد ہوا۔ 480طلباء و طالبات کو ڈگریاں دی گئیں اور اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 90طلباء و طالبات کو گولڈ میڈلز، سلور میڈلز اور برونز میڈلز سے نوازا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے کہا کہ پنجاب …

اسلام آباد۔7دسمبر (اے پی پی):علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے پنجاب چیپٹر کا کانوکیشن 2025ء گذشتہ روز لاہور کے ایوان اقبال کمپلکس میں منعقد ہوا۔ 480طلباء و طالبات کو ڈگریاں دی گئیں اور اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 90طلباء و طالبات کو گولڈ میڈلز، سلور میڈلز اور برونز میڈلز سے نوازا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے کہا کہ پنجاب میں اس سال طلبہ کی تعداد 5 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جن میں 2 لاکھ 80 ہزار طالبات ہیں جویونیورسٹی کی خواتین کی تعلیم کے فروغ کی ایک روشن مثال ہے۔صوبہ پنجاب کے سیلاب متاثرین 10 ہزار مستحق طلبہ کی فیس مکمل معاف کی گئیں۔

وائس چانسلر نے مزید کہا کہ یونیورسٹی لائف لونگ لرنگ سینٹر کے تحت ٹیکنالوجی اور ہنر پر مبنی مختصر مدت کے کورسز کے ذریعے طلبہ کو عملی مہارتوں سے آراستہ کر رہے ہیں۔ اوپن یونیورسٹی نے ہمیشہ محروم اور اور پس ماندہ طبقات کو قومی دھارے شامل کرنے پر خصوصی توجہ دی ہے۔ یہ ہی وجہ ہے گلگت بلتستان، بلوچستان اور ضم شدہ اضلاع کے طلبہ کو میٹرک کی مفت تعلیم، ٹرانسجینڈر، معذور افراد، شہدا کے بچے اور قیدیوں کو وظائف دیئے جاتے ہیں۔

خواتین قیدیوں جن کے چھوٹے بچے ان کے ہمراہ جیل میں مقیم ہوتے ہیں انکو بھی تعلیم اوپن یونیورسٹی تعلیم مہیا کرتی ہے۔ ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز اینڈ ہیومنٹیز پروفیسر ڈاکٹر عبد العزیز ساحر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا فاصلاتی نظام تعلیم کو تسلیم کر چکی ہے یہ ہی وجہ ہے کہ پچھلے 50 سالوں میں اوپن یونیورسٹی سے 50 لاکھ طلبہ فارغ التحصیل ہوئے ہیں اسی نظام تعلیم کی وجہ ہی سے پاکستان کے ہر گھر میں تعلیم کی شمع روشن ہے۔ کانووکیشن تقریب میں طلبہ و طالبات کے ہمراہ والدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔