ٹاپ سیڈڈ آریانا سبالینکا اور جیسیکاپیگولا یو ایس اوپن ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں
ٹاپ سیڈڈ آریانا سبالینکا اور جیسیکاپیگولا یو ایس اوپن ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

مزید خبریں
نیویارک ۔7ستمبر (اے پی پی):بیلاروس کی نامور ٹینس سٹار ،میگا ایونٹ کی دفاعی چیمپئن اورٹاپ سیڈڈ آریانا سبالینکا ، امریکا کی ٹینس کھلاڑی جیسیکا پیگولا اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت یو ایس اوپن ویمنز سنگلز کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں جبکہ امریکہ کی ٹیلر ٹاؤن سینڈ اور رومانیہ کی سورانا کرسٹیا کا خواتین کے سنگلز مقابلو ں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں سفر تمام ہوگیا ۔ بی بی سی کے مطابق رواں سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے امریکا کے شہر نیویارک میں جاری ہیں، جس میں شائقین ٹینس کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔آرتھر ایش سٹیڈیم میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز مقابلوں کے چوتھے میچ میں 28 سالہ بیلاروس کی نامور ٹینس سٹار ،میگا ایونٹ کی دفاعی چیمپئن اورٹاپ سیڈڈ آریانا سبالینکا نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکا کی ٹینس کھلاڑی ٹیلر ٹاؤن سینڈ کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 3-6 سےنہ صرف شکست دی بلکہ مسلسل چھٹی بار یو ایس اوپن ٹینس کے خواتین کے مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ یہ ایونٹ میں آریانا سبالینکا کی مسلسل 18 ویں فتح ہے اور وہ 2016 میں سیرینا ولیمز کے بعد فلشنگ میڈوز میں مسلسل چھ کوارٹر فائنل کھیلنے والی پہلی خاتون کھلاڑی بن گئی ہیں۔امریکا کی تھرڈ سیڈڈ جیسیکاپیگولا نے بھی چوتھی رکاوٹ عبور کر لی۔جیسیکا پیگولا نے رومانیہ کی سورانا کرسٹیا کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 4-6 سے شکست دے کر ٹاپ ایٹ رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔








