اوکاڑہ،فوڈ اتھارٹی اور پولیس کی مشترکہ کارروائی،1500 کلو مردہ مرغیاں پکڑ لی گئیں ،ملزم فرار

139
Food Safety Teams
Food Safety Teams

اوکاڑہ۔ 27 جنوری (اے پی پی):اوکاڑہ فوڈ اتھارٹی اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں 1500 کلو مردہ مرغیاں پکڑ لی گئیں۔ بتایا گیا ہے کہ فوڈ اتھارٹی نے اطلاع ملنے پر پل نہر لوئر باری دوآب فیصل روڈ کے قریب سے 1500 کلو مردہ مرغیوں کی کھیپ پکڑ لی ۔

ملزم پولیس اور فوڈ اتھارٹی کو دیکھتے ہی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔بتایا گیا ہے کہ مردہ مرغیوں کا گوشت مختلف فوڈ پوائنٹس پر سپلائی کیا جانا تھاجس کی کوشش ناکام بنادی گئی ۔محکمہ فوڈ اتھارٹی نے پکڑی گئیں مردہ مرغیاں تلف کر دیں اور ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔