اوکاڑہ،ڈکیت گینگ کا سربراہ پولیس مقابلے میں جاں بحق

133
punjab Police

اوکاڑہ۔ 28 دسمبر (اے پی پی):اوکاڑہ کے قریب بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کا سرغنہ پولیس مقابلہ کے دوران مارا گیا ،ساتھی ملزمان فرار ہو گئے ۔ نواحی گاؤں 13 ون ار کے قریب ڈاکوؤں نے اسلحہ زور پر موٹر سائیکل نقدی رقم چھینی اور فرار ہو گئے

اسی دوران پولیس کو واردات کی اطلاع ملی تو پولیس نے ڈاکوؤں کا پیچھا شروع کر دیا ون ون آر کے قریب پولیس ٹیم کو دیکھتے ہی ڈاکو نے فائرنگ کر دی پولیس کی طرف سے بھی جوابی فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں خطرناک بین الاضلاعی ڈکیت امجد اور انجو سکنہ مانگا منڈی مارا گیا اس کے ساتھی ملزمان دھند اور رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس نے لاش کے قریب سے چھینی گئی موٹر سائیکل ،نقدی اور اسلحہ برآمد کر لیا ۔لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ڈی پی او اوکاڑہ منصور امان نے فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ فرار ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا ۔