اوگرا اور اس کے افسران کے خلاف جعلی درخواستوں کے ذریعے پروپیگنڈا مہم شروع کی گئی ہے، ترجمان

اسلام آباد ۔ 6ستمبر (اے پی پی)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ نیب، کابینہ ڈویژن سمیت مختلف فورمز پر اوگرا اور اس کے افسران کے خلاف جعلی درخواستوں کے ذریعے پروپیگنڈا مہم شروع کی گئی ہے اور میڈیا کو گمراہ کن معلومات فراہم کی جا رہی ہیں۔ چیئرمین اوگرا کی تعیناتی کے حوالہ سے سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر اوگرا (شاہد نعمان افضل) کے بیان سمیت اوگرا …

اسلام آباد ۔ 6ستمبر (اے پی پی)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ نیب، کابینہ ڈویژن سمیت مختلف فورمز پر اوگرا اور اس کے افسران کے خلاف جعلی درخواستوں کے ذریعے پروپیگنڈا مہم شروع کی گئی ہے اور میڈیا کو گمراہ کن معلومات فراہم کی جا رہی ہیں۔ چیئرمین اوگرا کی تعیناتی کے حوالہ سے سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر اوگرا (شاہد نعمان افضل) کے بیان سمیت اوگرا کے خلاف شائع ہونے والی بعض خبروں کے حوالہ سے جمعرات کو اوگرا ترجمان نے ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ اوگرا کے حال ہی میں ریٹائرڈ ہونے والے مذکورہ افسر کے خلاف مختلف ڈسپلنری معاملات پر محکمانہ انکوائریاں کی گئیں۔ انکوائری کمیٹی نے انہیں مجرم قرار دیا اور ان کے خلاف ڈسپلنری کارروائی کی سفارش کی۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ادارہ میں کئے گئے فیصلوں میں کسی قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی نہیں کی گئی اور تمام قواعد و ضوابط پر عملدرآمد کیا گیا ہے۔ اتھارٹی نے ہمیشہ ہر فورم پر ایسی جھوٹی درخواستوں پر حقائق اور اعداد و شمار کے مطابق جواب دیا ہے تاہم اوگرا کے چیئرپرسن اور ممبران کو اوگرا آرڈیننس کے تحت مدت کی بنیاد پر کھلے مسابقتی عمل کے ذریعے وفاقی حکومت نے تعینات کیا۔ موجودہ چیئرپرسن جو پیشہ کے لحاظ سے چارٹرڈ اکاﺅنٹنٹ ہیں انہیں وفاقی حکومت نے مقررہ طریقہ کار کے تحت انڈسٹری میں تجربہ کی بنیاد پر تعینات کیا۔

مزید خبریں