اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ماہ نومبرکیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نظرثانی سے متعلق سمری پیٹرولیم ڈویژن کوارسال کردی ہے ۔پیٹرولیم سیکٹر سے وابستہ سرکاری ذرائع نے بتایاہے کہ اوگرا نے لائٹ ڈیزل اورکیروسین آئل کی قیمتوں میں بالترتیب 6.56 اور2.39 روپے فی لیٹر کمی کی تجویز دی ہے۔سمری میں اوگرانے پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے اورہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 0.27 روپے اضافہ کی تجویز دی ہے۔سمری کی منظوری کے بعد پیٹرول کی قیمت 113.24 روپے سے بڑھ کر 114.24 روپے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 127.14 سے بڑھ کر127.41 روپے، کیروسین آئل کی قیمت 99.57 روپے سے کم ہوکر97.18 روپے اورلائٹ ڈیزل کی قیمت 91.89 روپے سے کم ہوکر85.33 روپے فی لیٹر ہونے کا امکان ہے۔وزارت خزانہ آج(جمعرات کو) باضابطہ طورپر نوٹیفیکشن جاری کرے