او آئی سی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف بن احمد 9 اپریل سے پاکستان کا دورہ کرینگے

جدہ۔ 06 اپریل(اے پی پی)اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف بن احمد العثیمین 9 اپریل سے پاکستان کا تین روزہ دورہ کررہے ہیں۔ اپنے دورے کے دوران ڈاکٹر یوسف احمد العثیمین پاکستان کے سنئیر حکام سے ملاقات کریں گے جس میں او آئی سی اور جنوبی ایشیائی ملک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔ فریقین بعض اہم باہمی …

جدہ۔ 06 اپریل(اے پی پی)اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف بن احمد العثیمین 9 اپریل سے پاکستان کا تین روزہ دورہ کررہے ہیں۔ اپنے دورے کے دوران ڈاکٹر یوسف احمد العثیمین پاکستان کے سنئیر حکام سے ملاقات کریں گے جس میں او آئی سی اور جنوبی ایشیائی ملک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔ فریقین بعض اہم باہمی علاقائی امور کے علاوہ مسلم امہ کو درپیش چیلنجوں پر بھی بات چیت کریں گے۔ سیکرٹری جنرل دورہ کے دوران کشمیری حکام سے بھی ملاقات کریں گے ۔

مزید خبریں

Leave a Reply