او ای سی ڈی کے رکن ممالک عالمی ڈیجیٹل تجارتی اصولوں پر مبنی معاہدہ کی تیاری کے قریب پہنچ گئے

لندن ۔26جولائی (اے پی پی):اقتصادی تعاون اور ترقی کی تنظیم (او ای سی ڈی)کے درجنوں رکن ممالک عالمی ڈیجیٹل تجارتی اصولوں پر مبنی معاہدہ کی تیاری کے قریب پہنچ گئے۔جمعہ کو برطانیہ کے وزیر تجارت جوناتھن رینالڈس نے اپنے بیان میں کہا کہ او ای سی ڈی کے درجنوں ممالک نے عالمی ڈیجیٹل تجارتی اصولوں کو تیار کرنے والے ایک "اہم "معاہدے کے لیے مذاکرات کو حتمی شکل دی ہے۔ …

لندن ۔26جولائی (اے پی پی):اقتصادی تعاون اور ترقی کی تنظیم (او ای سی ڈی)کے درجنوں رکن ممالک عالمی ڈیجیٹل تجارتی اصولوں پر مبنی معاہدہ کی تیاری کے قریب پہنچ گئے۔جمعہ کو برطانیہ کے وزیر تجارت جوناتھن رینالڈس نے اپنے بیان میں کہا کہ او ای سی ڈی کے درجنوں ممالک نے عالمی ڈیجیٹل تجارتی اصولوں کو تیار کرنے والے ایک "اہم "معاہدے کے لیے مذاکرات کو حتمی شکل دی ہے۔

آن لائن صارفین کے لیے تحفظات، کسٹم کے طریقہ کار کی ڈیجیٹلائزیشن اور الیکٹرانک دستخطوں کی پہچان ان اقدامات میں شامل ہیں جن کا مقصد ڈیجیٹل لین دین کو فروغ دینا اور سہولت فراہم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ ملکوں کے مابین تجارت کو تیز، سستا، منصفانہ اور زیادہ محفوظ بنائے گا کیونکہ ڈیجیٹل کامرس کہیں زیادہ تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔

اقتصادی طور پر ترقی یافتہ ممالک کےگروپ کا کہنا ہے کہ اس نے اندازہ لگایا ہے کہ 2020 میں ای کامرس پہلے ہی عالمی تجارت کا ایک چوتھائی حصہ بن چکا ہے جس کا حجم صرف تقریباً5 ٹریلین ڈالر پر پہنچ چکا ہے۔ اس کی بڑھتی ہوئی اہمیت کے باوجود عالمی قوانین کا کوئی مشترکہ مجموعہ موجود نہیں ہے۔

برطانوی وزیر تجارت نے کہا کہ مذاکرات کو حتمی شکل دینا اس کو درست کرنے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ایک بہت بڑا قدم ہے ۔اس سلسلے میں بات چیت کا آغاز 2019 میں کیا گیا تھا، مذاکرات کرنے والے ممالک ڈبلیو ٹی او کی 90 فیصد رکنیت کی نمائندگی کر رہے تھے جن میں امریکہ، یورپی یونین اور چین جیسے ہیوی ہٹرز بھی شامل تھے۔

مزید خبریں