او پی ایف کے تعلیمی اداروں میں ای لرننگ پروگرام کے ذریعے ہزاروں بچوں کو جدید تعلیم سے آراستہ کیا جا رہا ہے ڈاکٹر عامر شیخ

اسلام آباد ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی) اوورسیز پاکستانیز فائونڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر عامر شیخ نے کہا ہے کہ او پی ایف کے تعلیمی اداروں میں ای لرننگ پروگرام کے ذریعے ہزاروں بچوں کو جدید تعلیم سے آراستہ کیا جا رہا ہے۔ ''اے پی پی'' سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ای لرننگ پروگرام کا مقصد اسلام آباد سے دور ایسے علاقے جہاں پر جدید مضامین …

اسلام آباد ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی) اوورسیز پاکستانیز فائونڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر عامر شیخ نے کہا ہے کہ او پی ایف کے تعلیمی اداروں میں ای لرننگ پروگرام کے ذریعے ہزاروں بچوں کو جدید تعلیم سے آراستہ کیا جا رہا ہے۔ ”اے پی پی” سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ای لرننگ پروگرام کا مقصد اسلام آباد سے دور ایسے علاقے جہاں پر جدید مضامین نہیں پڑھائے جاتے انہیں ای لرننگ پروگرام کے تحت جدید علوم پڑھانا ہے۔ اس سلسلہ میں اسلام آباد اور راولپنڈی سے شیخو پورہ، ہنگو، کوئٹہ، کراچی، مظفر آباد، کوٹلی اور سانگھڑ میں ای لرننگ پروگرام کے تحت طلباء کو زیور تعلیم سے آراستہ کیا جا رہا ہے جس کے انتہائی مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔