اَمن ،قومی سلامتی،معاشی ترقی اور استحکام پاکستان کےلئے افواج پاکستان کا کردار نئی تاریخ رقم کر رہا ہے،گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور

113

لاہور۔7 جون(اے پی پی )گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ پاک افواج قوم کا فخر ہے۔اَمن ،قومی سلامتی،معاشی ترقی اور استحکام پاکستان کے لیے افواج پاکستان کا کردار ایک نئی تاریخ رقم کر رہا ہے۔ عوام نے ہمیں پانچ سالوں کامینڈ یٹ دیا ہے، اپوزیشن کے کسی گر ینڈ الائنس سے کوئی خطرہ نہیں ۔اپوزیشن کسی نظر یہ یا اصول پر جمع نہیں ہو رہی بلکہ ان کا ایجنڈہ صرف خود کو احتساب سے بچانا ہے مگرجنہوں نے کر پشن کی ہے ان کو حساب تو دینا پڑ یگا ۔