آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک ، پہاڑی علاقوں میں صبح/ رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان

63

اسلام آباد۔26جنوری (اے پی پی):آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح/ رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک

جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ اتوار کو ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق لہہ میں درجہ حرارت منفی 13، گوپس منفی 11، استور، سکردو منفی 10، ہنزہ منفی 6، قلات اور کوئٹہ میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔