لاہور۔10مئی (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لا ہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں آندھی ،جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے وسطی وجنوبی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 27 اور زیادہ سے زیادہ 38سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 44فیصد رہا۔لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 183فیصد رہی جبکہ شہر کے دیگر علاقوں یو ایس قونصلیٹ 198، فیز 8 ایوی گر ین 201، پاکستان انجینئرنگ سروسز 212،ذکی فارمز 183،سید مراتب علی روڈ 186،ریونیوسوسائٹی 193 ،سی ای آر پی آفس 181،ٹھوکر نیاز بیگ 179اورفیز8ڈی ایچ اے میں 193ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔