آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد،خیبر پختونخوا ،پنجاب اورکشمیرمیں تیزہواؤں کے ساتھ مزید بارش اوربرفباری کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

49

اسلام آباد۔22جنوری (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد،خیبر پختونخوا ،پنجاب،شمالی بلوچستان،گلگت بلتستان اورکشمیرمیں تیزہواؤں کے ساتھ مزید بارش اوربرفباری جبکہ بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش اورژالہ باری کا امکان ہے، اگلے 24گھنٹوں کے دوران مری،گلیات سمیت شمالی علاقہ جات اور خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں برفباری کی شدت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

ہفتہ کو محکمہ موسمیات کی جاری رپورٹ کے مطابق آج اتوار کے روز اسلام آباد،بالائی خیبر پختونخوا ،بالائی پنجاب، گلگت بلتستان اورکشمیرمیں تیزہواؤں کے ساتھ بارش /برفباری جبکہ بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش /ژالہ باری کا امکان ہے جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند کی توقع ہے ۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، پنجاب، اسلام آباد، بلوچستان، بالائی سندھ اور گلگت بلتستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش/برفباری ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش بلوچستان: قلات 50، ژوب 15، بار کھان 06، مسلم باغ، چمن 05، کوہلو 04، لورالائی، زیارت 03، کوئٹہ 02، مستونگ 01، خیبرپختونخوا: چیراٹ 50، مالم جبہ، 30،

مالم جبہ پاراچنار 23، تخت بھائی 22، بنوں 15، دیر (زیریں 12، اپر 09)، کاکول 09، سیدو شریف 08، ڈی آئی خان (سٹی 06، ائرپورٹ 06)، بالاکوٹ 03، دروش، کالام 01، کشمیر: راولاکوٹ 38، کوٹلی 23، مظفرآباد (ائرپورٹ 17، سٹی 14)، گڑھی دوپٹہ 16، پنجاب:

فیصل آباد) ڈوگر بستی 27، مدینہ ٹاؤن 22، گلستان کالونی 11، غلام محمد آباد 07، سٹی 05، علامہ اقبال کالونی 03،)، اسلام آباد( ائرپورٹ 23، سید پور، زیروپوائنٹ 15، بوکرا 12، گولڑہ 11)،

مری 20، حافظ آباد 19، منڈی بہاؤالدین 18، جہلم، اٹک 16، راولپنڈی (چکلالہ 14، شمس آباد 11)، نور پور تھل، سرگودھا 14، منگلا 13، چکوال لاہور (فرخ آباد 12، سٹی، لکشمی چوک 11، واسا آفس، شاہی قلعہ، جوہر ٹاؤن 10، اپر مال، سمن آباد، ائرپورٹ ، نشتر ٹاؤن 08،

مغل پورہ، تاج پورہ، گلشن راوی، چوک ناخدا، اقبال ٹاؤن 07) جوہرآباد 11، گوجرانوالہ، کوٹ ادو 09، قصور 07، گجرات، سیالکوٹ، ڈی جی خان، بہاولنگر، ٹوبہ ٹیک سنگھ 06، نارووال، رحیم یار خان ، بھکر 05، بہاولپور (سٹی 04، ائرپورٹ 01)، لیہ 04، خانپور،

خانیوال، جھنگ 03، ملتان (سٹی 02، ائرپورٹ 01)، ساہیوال 09، سندھ: جیکب آباد میں ایک ملی میٹر بارش ر یکارڈ کی گئی۔رپورٹ کے مطابق مالم جبہ، مری 12، قلات 02، راولاکوٹ، پاراچنار، کالام اور کوئٹہ میں 01 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔