چھانگلہ گلی، ایوبیہ اور ٹھنڈیانی میں برف باری کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری، ممکنہ صورت حال سے بروقت نمٹنے کیلئے تیاریاں مکمل

چھانگلہ گلی، ایوبیہ اور ٹھنڈیانی میں برف باری کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری، ممکنہ صورت حال سے بروقت نمٹنے کیلئے تیاریاں مکمل

ایبٹ آباد۔ 22 جنوری (اے پی پی):چھانگلہ گلی، ایوبیہ اور ٹھنڈیانی میں برف باری کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری ہے۔ ضلعی پولیس، انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کی طرف سے تمام تر ممکنہ صورت حال سے بروقت نمٹنے کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

ڈی پی او ایبٹ آباد ظہور بابر آفریدی نے سرکل گلیات پولیس کو سیاحوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لانے کی ہدایات دیں جبکہ سیاحوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی، اب تک کی صورت حال کے مطابق گلیات کے مختلف مقامات پر وقفہ وقفہ سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے،

سیاحوں سے گزارش کی گئی ہے کہ ان علاقوں میں سفر کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں، برف باری کی شدت یا لینڈ سلائیڈنگ کی صورت میں انتظامیہ کی طرف سے جاری شدہ ہدایات پر عمل در آمد یقینی بنائیں،

فوری طور قریبی محفوظ مقام پر منتقل ہو کر فراہم کردہ ایمرجنسی نمبرات پر بروقت رابطہ کریں، رات کے وقت سفر سے گرہیز کریں، کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں پولیس کنٹرول روم پر 0992-9310033 پر رابطہ کریں۔