آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب سمیت دیگر شہروں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

230

اسلام آباد۔23جولائی (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب،سندھ، بلوچستان، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر اورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے جبکہ جنوبی پنجاب، زیریں خیبر پختونخوا اور مشرقی بلوچستان میں کہیں کہیں موسلادھار بارش جبکہ سندھ میں شدید مو سلا دھار بارش متو قع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ اور اتوار کے روز موسلا دھار بارش کے باعث کراچی، حیدر آباد، ٹھٹہ، بدین، شہید بینظیر آباد، جامشورو، میر پورخاص، دادو، عمر کوٹ، جیکب آباد،لاڑکانہ ،سکھر ،لاہور، گوجرانوالہ،فیصل آباد، ڈی جی خان،سرگودھا، ڈی آئی خان، ملتان ،مظفر گڑھ،ساہیوال، خانیوال، بہاولپور،بہاولنگراور رحیم یار خان میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے ۔ اس دوران ژوب، لورالائی ،بارکھان،کوہلو، موسی خیل، شیرانی، سبی ، بولان اور ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ۔

جبکہ کشمیر،گلیات، مری ،ایبٹ آباد، مانسہرہ،چلاس، دیامیر، گلگت،ہنزہ، استور اوراسکردومیں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ مسافر اور سیاح موسمی حالات کو مدنظر رکھ کر سفر کریں اور سفر کے دوران مزیدمحتاط رہیں ۔ آج اتوار کوپنجاب،سندھ، بلوچستان، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر اورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے جبکہ جنوبی پنجاب، زیریں خیبر پختونخوا اور مشرقی بلوچستان میں کہیں کہیں موسلادھار بارش جبکہ سندھ میں شدید مو سلا دھار بارش متو قع ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، کشمیر، پنجاب، سندھ، شمالی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ۔

سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا: بالاکوٹ 68، ڈی آئی خان (شہر 26 )، کا کول 07، چیراٹ 03، دیر (لوئر 01)، کشمیر: مظفرآباد (سٹی 13، ایئرپورٹ 09 )، راولاکوٹ 10 ، پنجاب: جھنگ 38، اسلام آباد ( زیرو پوائینٹ 33، ائر پورٹ 19، گو لڑہ 09، سید پور 03)، را و لپنڈی ( چکلالہ 34، شمس آباد 22 ) ، لیہ 30 ، سرگودھا25 ، چکوال23 ، سیالکوٹ(ایئرپورٹ 21 ، سٹی 20 )، گجرات 19،ٹی ٹی سنگھ 17، منگلا 16 ، نارووال 14، لا ہور (شہر 12، ائر پورٹ 10)، بہاولپور (سٹی 31 ، ایئرپورٹ 17 ) ، کوٹ ادو 13 ، خانپور ،گوجرانوالہ11، قصور 09، ملتان ( ایئرپورٹ 10،سٹی 02)، نور پور تھل 06، اوکا ڑہ، سا ہیوال، مری 03، بہا ولنگر، جو ہر آباد 02، حا فظ آباد 01، بلوچستان: زیارت 11، کوہلو 10، خضدار 07، سندھ: کراچی ( صدر، قائد آباد میں03، ایم او ایس، کورنگی02،)گلگت بلتستان : بابو سر 02ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ہفتہ کوزیادہ درجہ حرارت: چلاس43، دالبندین اور بونجی میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔