آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا دو روزہ شیڈول جاری کر دیا

131

اسلام آباد۔27ستمبر (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نےضروری مرمت اور معمول کے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے ہفتہ اور اتوار کے لئے دو روزہ عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔آئیسکو ترجمان کے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق اسلام آباد،راولپنڈی ،اٹک،چکوال اورجہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پر درج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

آئیسکو کے مطابق 28 ستمبر اور 29 ستمبر کی صبح 7 بجے سے دن 12 بجے تک اسلام آباد سرکل،بھارہ کہو۔I،بھارہ کہو۔II فیڈرز ، راولپنڈی کینٹ سرکل،جاپان روڈ،جناح۔I،جناح۔II،شاہ پور، ڈھوک نور فیڈرز، راولپنڈی سٹی سرکل،G-15،مسلم ٹائون فیڈرز،اٹک سرکل،مقصود شہید فیڈرا ور گردونواح بند رہیں گے۔ آئیسکو انتظامیہ اپنے صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جاسکتی ہے اورگردونواح کی بجلی بند رہے گی۔