اسلام آباد۔2ستمبر (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نےضروری مرمت اور معمول کے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کر دیا۔پیر کو آئیسکو ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اسلام آباد،راولپنڈی ،اٹک،چکوال اورجہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پر (کل) منگل کے روز بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔
آئیسکو کے مطابق3 ستمبر کی صبح 6 بجے سے دن 12 بجے تک اسلام آباد سرکل،علی پور،اپر ٹوپہ،پتریاٹہ،ٹی ڈی سی پی،منگیال فیڈرز،راولپنڈی سٹی سرکل،خرم کالونی، بجنیال،بھڈانہ فیڈرز، راولپنڈی کینٹ سرکل،نیو کلیام،اولڈ کلیام،جھٹہ ہتھیال،بسالی،انڈسٹریل،بھل،گمٹی،جرار کیمپ فیڈرز،اٹک سرکل، پنڈ پران،ویلی،گلشن صحت،سنگجانی،شاہ اللہ دتہ،پسوال،این اے ایس ٹی پی،جی بی ایچ پی کالونی،قا ضی آباد فیڈرز،چکوال سرکل،ڈھوڈا فیڈر،جی ایس او سرکل دن 10 بجے سے دوپہر 3 بجے تک دھیر کوٹ،چمن کوٹ،رنگلہ،دانہ ایکسپریس،دھیلہ،منہاسہ سوہاوہ،نمبل،بیروٹ کاظمی،غازی آباد،گوجر کوہالہ فیڈرز ا ور گردونواح بند رہیں گے، وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جاسکتی ہے ۔