اسلام آباد۔19جولائی (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نےضروری مرمت اور معمول کے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے (کل) ہفتہ کے لئے بجلی کی عارضی لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کر دیا۔
جمعہ کو آئیسکو ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اسلام آباد،راولپنڈی ،اٹک،چکوال اورجہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پر درج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔
آئیسکو کے مطابق (کل) 20 جولائی کی صبح 6 بجے سے دن 10 بجے تک اسلام آبادسرکل، آئیسولیشن ہسپتال، رہاڑہ، سی ایم پاک زونگ فیڈرز،راولپنڈی سٹی سرکل، پی اینڈ ٹی ونی،جھنگی، اظہر آباد، ای ایم ای کمپلیکس ،باغ سرداراں، عید گاہ،ڈھوک نجو،علی مارکیٹ،خیابان سر سید،راجہ سلطان،محمدی چوک،لکھو،راجہ سلطان فیڈرز، راولپنڈی کینٹ سرکل،محبوب شہید، پارک ویو، پنڈی بورڈ،جیل پارک،کار چوک، مورگاہ، فوجی فائونڈیشن، موہرہ نگیال، ولایت کمپلیکس،ا یکس لائر،اے او ڈبلیو ایچ ایس،دھمیال، یو سی لکھن، گلشن سعید، جیل پارکI فیڈرز، چکوال سرکل، سرکال، القادر ملز،بحر پور فیڈرز، صبح 8 بجے سے دن 12 بجے تک چکوال سرکل، ڈھوڈا فیڈر اور گردونواح بند رہیں گے۔
آئیسکو انتظامیہ اپنے صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جاسکتی ہے اورگردونواح کی بجلی بند رہے گی۔