اسلام آباد۔24جنوری (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے اے ایم آئی میٹرز کی تنصیب ، ضروری مرمت اور معمول کے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے اتوار کے لئے لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کر دیا۔ جمعہ کو آئیسکو ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اسلام آباد،راولپنڈی ،اٹک،چکوال اورجہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پر درج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔
آئیسکو کے مطابق 26 جنوری (اتوار) کی صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک راولپنڈی سٹی سرکل،عید گاہ،ڈھوک نجو،گنگال،ائر پورٹ،گلزار قائد،کھنہ روڈ،بی بی ایچ فیڈرز، راولپنڈی کینٹ سرکل،راولپنڈی۔III،آر آئی سی،جہانگیر روڈ،چکلالہ گیرژن،مکہ چوک،ایس پی ڈی۔II،رحمت آباد۔II،رحیم آباد،ایم ایس ایف،سی این سی،ٹوپی پمپ،گلستان کالونی،گریسی لائن،چکلالہ،رحمت آباد۔I فیڈرز، جی ایس او سرکل،PTCL،I-10/2،فضل گھی مل،سی ڈبلیو او،کڈنی سینٹر،I-11/3، میٹرو، NDC-2، G-9/1، نیو ایکسچینج،G-10مرکز،G-10/1،اسلامک یونیورسٹی،H-11/4،G-10/4،G-10/2کپٹن تیمور،NDC-1،PHA-1،عید گاہ،ڈھوک نجو،راجہ سلطان، ایس ای ایس، اے کیوخان،یو فون،سیف سٹی۔I،بینظیر بھٹو،گنگال،سیکٹر۔4،ہمایوں روڈ، فیڈرز، صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک جہانگیر روڈ،ایف ایس ایف،رحیم آباد، کھنہ روڈ،سی این سی،ایس پی ڈی۔II،گلستان کالونی،ٹوپی پمپ،اے پی ایچ ایس فیڈرز اور گردونواح بند رہیں گے۔
آئیسکو انتظامیہ اپنے صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے، وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=551131