اسلام آباد۔8جولائی (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نےضروری مرمت اور معمول کے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے (کل) منگل کے لئے لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کر دیا۔ پیر کو آئیسکو ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اسلام آباد،راولپنڈی ،اٹک،چکوال اورجہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پر درج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔
آئیسکو کے مطابق 9 جولائی کی صبح 7 بجے سے دن 10 بجے تک،راولپنڈی سٹی سرکل،لکھو،کٹاریاں فیڈرز،راولپنڈی کینٹ سرکل،سی بی آرIIفیڈر، صبح 6 بجے سے دن 10 بجے تک اسلام آباد سرکل،اتھال،شاہ پور،ٹریٹ،ٹی اینڈ ٹی،بھارہ کہو II،بھار کہو I،این آئی ایچ،گالف سٹی،اپر ٹوپہ،پتریاٹہ،ٹی ڈی سی پی،ایف ایس ایچ،I-8/4، I-8مرکز،انڈسٹریل I،ماڈرن سٹیل،نیو پی ٹی این،پاک آئرن سٹیل،ممتاز سٹیل،فضل ربڑ،ایم جی سٹیل،پوٹوہار سٹیل،فضل گھی،جی او آر،I-10/4 فیڈرز،راولپنڈی سٹی سرکل،
کٹاریاں، بنی، ہولی فیملی فیڈرز،راولپنڈی کینٹ سرکل،زراج I،زراج۔II،آئی ایس ٹی،ڈھوک اعوان،موہرہ نگیال فیڈرز اور گردونواح بند رہیں گے۔ آئیسکو انتظامیہ اپنے صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جاسکتی ہے اورگردونواح کی بجلی بند رہے گی۔