آئیسکو کا بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری

آئیسکو کا بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری

119
IESCO

اسلام آباد۔15اگست (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نےضروری مرمت اور معمول کے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کر دیا۔جمعرات کو آئیسکو ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اسلام آباد،راولپنڈی ،اٹک،چکوال اورجہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پر (کل) جمعہ کے روز بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

آئیسکو کے مطابق16اگست کی صبح 6 بجے سے دن 11 بجے تک راولپنڈی سٹی سرکل،پی اینڈ ٹی،جھنگی،ای ایم ای کمپلکس،کمرشل سینٹر، چاکرہ، شکریال فیڈرز،راولپنڈی کینٹ سرکل،ڈاکٹر ٹائون،قریشی آباد،گرجا I،رنیال،شاہ پور،ڈھوک نور،جہلم سرکل، اسلام پورہ،کنگر،قاضیا فیڈرز ا ور گردونواح بند رہیں گے۔ آئیسکو انتظامیہ اپنے صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جاسکتی ہے اورگردونواح کی بجلی بند رہے گی۔