آئیگا سویٹیک ڈبلیو ٹی اے انڈین ویلز اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

122
Iga Svetec
Iga Svetec

کیلیفورنیا۔12مارچ (اے پی پی):پولینڈ کی نامور ٹینس سٹار، سابق عالمی نمبر ون اور ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ آئیگا سویٹیک اور یوکرین کی ٹینس سٹار ایلینا سویٹولینا ڈبلیوٹی اے انڈین ویلز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں ۔ 23 سالہ پولینڈ کی ٹینس کھلاڑی آئیگا سویٹیک نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے چوتھے میچ میں جمہوریہ چیک کی حریف ٹینس سٹار کیرولینا موچووا کو شکست دے کر نہ صرف ڈبلیو ٹی اے ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ ٹاپ 8 رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا ۔

یوکرین کی ایلینا سویٹو لینا نے ٹاپ 16 رائونڈ میچ میں امریکا کی ٹینس کھلاڑی جسیکا پیگولا کو مات دے کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ڈبلیو ٹی اے کے زیراہتمام ویمنز ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے امریکا کی ریاست کیلیفورنیا میں جاری ہیں۔

ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں 23 سالہ پولینڈ کی نامور ٹینس سٹار، سابق عالمی نمبر ون اور ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ آئیگا سویٹیک نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جمہوریہ چیک کی حریف ٹینس سٹار کیرولینا موچووا کو سٹریٹ سیٹس میں 1-6 اور 1-6سے شکست دے کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔

ایک اور میچ میں یوکرین کی ایلینا سویٹولینا نے امریکی کھلاڑی جسیکا پیگولا کو 7-5، 1-6 اور 2-6 سے ہرا کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔