اسلام آباد۔27جون (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو پولیو سے پاک اور اس مرض کو ہمیشہ کیلئے شکست دینی ہے، پیر سے شروع ہونے والی پولیو مہم کو مل کر کامیاب بنانا ہے۔
پیر کو اپنے ٹویٹ میں شہباز شریف نے کہا کہ پولیو ایک جان لیوا وائرس ہے جو نہ صرف زندگی بلکہ بچوں کے مستقبل کیلئے بھی خطرہ ہے، یہ بات قابل افسوس ہے کہ ہم ابھی تک مکمل طور پر پولیو کا خاتمہ نہیں کر سکے۔
انہوں نے کہا کہ پیر سے شروع ہونے والی پولیو مہم کا ہدف 25 انتہائی پسماندہ اضلاع ہیں، آئیں مل کر اس کو کامیاب بنائیں اور پولیو کو ہمیشہ کیلئے شکست دیں۔