آئی جی پنجاب نے زخمی پولیس اہلکاروں کے طبی اخراجات کے لیے 40 لاکھ 50 ہزار روپے جاری کردیے،ترجمان

85

لاہور۔14فروری (اے پی پی):آئی جی پنجاب نے لاہور سمیت مختلف اضلاع کے زخمی پولیس اہلکاروں کی طبی اخراجات کی ادائیگی کےلئے مزید 40 لاکھ 50 ہزار روپے کے فنڈز جاری کر دیے۔

ترجمان پولیس کے مطابق زخمی کانسٹیبل عظمت علی کو طبی اخراجات کےلئے 15 لاکھ روپے ، اے ایس آئی محمد عاصم کو 10 لاکھ روپے،اے ایس آئی ناصر باجوہ کو 10 لاکھ روپے، کانسٹیبل تیمور ریاض کو 03 لاکھ 50 ہزار روپے،ہیڈ کانسٹیبل سلامت علی اور کانسٹیبل محمد مقصود کو طبی اخراجات کےلئے ایک لاکھ روپے فی کس جاری کئے گئے ۔

انہوں نے کہا کہ یہ پولیس افسران و اہلکار شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے دوران مختلف واقعات میں زخمی ہوئے تھے، ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر عمران ارشاد کی زیر صدارت کمپنسیشن ایوارڈ کمیٹی نے فنڈز اجرا کی منظوری دی ۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ جانباز غازیوں کا بہترین علاج اور جلد از جلد بحالی اولین ترجیح، اس کے لیے بھرپور تعاون جاری رہے گا، سپروائزری افسران غازی اہلکاروں کی بہترین ہیلتھ ویلفیئر کےلئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں۔