26.6 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومکھیل کی خبریںآئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے 14ویں میچ میں...

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے 14ویں میچ میں پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں کل پنجہ آزمائی کریں گی

- Advertisement -

دبئی۔10اکتوبر (اے پی پی):انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کے زیر اہتمام یو اے ای میں جاری ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں کل (جمعہ )کو مزید ایک میچ کا فیصلہ ہوگا۔یہ میگا ایونٹ کا 14واں میچ ہو گا جس میں پاکستان اور دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کی خواتین ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔یہ میچ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم ،دبئی میں کھیلا جائے گا۔آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا نواں ایڈیشن متحدہ عرب امارات میں جاری ہے ،

جس میں شائقین کرکٹ کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ میگا ایونٹ میں 10 خواتین ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کررہی ہیں۔ آسٹریلوی ویمن ٹیم ٹائٹل کے دفاع کے لئے کوشاں ہے ۔ پاکستان کی ٹیم اپنا تیسرا میچ 11 اکتوبر کو دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی ۔

- Advertisement -

میگا ایونٹ میں شامل10ٹیموں میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا ،نیوزی لینڈ ، جنوبی افریقا، سری لنکا ، بنگلہ دیش ،پاکستان، بھارت، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز اور سکاٹ لینڈ شامل ہیں۔ میگا ٹورنامنٹ میں 20 میچز کے بعد پہلا سیمی فائنل میچ 17 اکتوبرکو دوسرا سیمی فائنل میچ 18 اکتوبر کو جبکہ فائنل میچ 20 اکتوبر کو شیڈول ہے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=510726

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں