آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی دوسرا سیمی فائنل میچ، نیوزی لینڈ کا جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلےبیٹنگ کا فیصلہ

اسلام آباد۔5مارچ (اے پی پی):آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ میچ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جہاں جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں۔دونوں ٹیموں کے درمیان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا دوسرا سیمی فائنل میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق …

اسلام آباد۔5مارچ (اے پی پی):آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ میچ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جہاں جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں۔دونوں ٹیموں کے درمیان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا دوسرا سیمی فائنل میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دن دو بجے شروع ہوگا۔ٹاس کے وقت گفتگو کرتے ہوئے کیوی کپتان مچل سینٹنر نے کہا کہ وکٹ دیکھنےمیں اچھی لگ رہی ہے،اچھا سکورکرنےکی کوشش کریں گے، ہم نے یہاں ٹرائی نیشن سیریز کے میچز کھیلے ہیں۔مچل سینٹنر کا کہنا تھا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے، اچھی کرکٹ کھیل کے دباؤ ڈالیں گے۔

دوسری جانب جنوبی افریقا کے کپتان ٹمبا باووما نے کہا کہ ٹاس جیتتے تو ہماری ترجیح بھی پہلے بیٹنگ ہی ہوتی۔واضح رہے کہ بھارت آسٹریلیا کو پہلے سیمی فائنل میں شکست دے کر پہلے ہی ٹورنامنٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکا ہے۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آج بدھ کا دوسرا سیمی فائنل میچ جیتنے والی ٹیم کا فائنل میں مقابلہ 9مارچ بروز اتوار کو بھارت سے ہوگا۔

مزید خبریں