
اسلام آباد۔3مارچ (اے پی پی):پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ بدھ کا سورج غروب ہونے کے ساتھ ہی بدمعاش اور کرپٹ سیاستدان بھی ڈوب جائیں گے، آج جمہوری نظام میں کالے دھن کے استعمال کے دروازے بند کرنے کے دور کا آغاز ہو رہا ہے۔
بدھ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ آج سے شروع ہونے والا نیا دورجمہوری نظام میں داخل ہونے کے لئے کالے دھن کے استعمال پر دروازے بند کردے گا ۔یہ نیا دور وزیراعظم کے وژن کے تحت ترقی کے نئے دور کا آغاز کرے گا۔