اسلام آباد۔5جون (اے پی پی):آرٹ ، سلک اور سنتھیٹک ٹیکسٹائلز کی ملکی برآمدات میں اپریل 2025 کے دوران 2.32 فیصد کی کمی ہوئی ہے ۔
ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق اس دوران برآمدات کی مالیت 7.56 ارب روپے تک کم ہوگئی جبکہ اپریل 2024 میں آرٹ ، سلک اور سنتھیٹک ٹیکسٹائلز کی برآمدات کا حجم 7.74 ارب روپے رہا تھا ۔
اس طرح اپریل 2024 کے مقابلہ اپریل 2025 کے دوران آرٹ ، سلک اور سنتھیٹک ٹیکسٹائلز کی قومی برآمدات میں 0.18 ارب روپے یعنی 2.32 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔