مچھلی اور مچھلی کی مصنوعات کی برآمدات میں اپریل کے دوران 11.57 فیصد اضافہ ہوا،پی بی ایس

اسلام آباد۔5جون (اے پی پی):مچھلی اور مچھلی کی مصنوعات قومی برآمدات میں اپریل2025 کے دوران 11.57 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق اس دوران برآمدات کا حجم 13.5 ارب روپے تک بڑھ گیا جبکہ اپریل 2024 میں مچھلی اور مچھلی کی مصنوعات کی برآمدات کی مالیت 12.1 ارب روپے رہی تھی ۔ اس طرح اپریل 2024 کے مقابلہ میں اپریل …

اسلام آباد۔5جون (اے پی پی):مچھلی اور مچھلی کی مصنوعات قومی برآمدات میں اپریل2025 کے دوران 11.57 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق اس دوران برآمدات کا حجم 13.5 ارب روپے تک بڑھ گیا جبکہ اپریل 2024 میں مچھلی اور مچھلی کی مصنوعات کی برآمدات کی مالیت 12.1 ارب روپے رہی تھی ۔

اس طرح اپریل 2024 کے مقابلہ میں اپریل 2025 کے دوران مچھلی اور مچھلی کی مصنوعات کی ملکی برآمدات میں 1.4 ارب روپے یعنی 11.57 فیصد کی بڑھوتری ریکارڈ کی گئی ہے ۔