وفاقی وزیر انجینئرامیرمقام کی سابق سینیٹر اور سینئر لیگی رہنما الحاج تاج محمد آفریدی کی نمازِ جنازہ میں شرکت

امیر مقام کی ضلع خیبر میں سابق سینیٹر الحاج تاج محمد آفریدی کی نمازِ جنازہ میں شرکت، اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار

پشاور۔ 13 جون (اے پی پی):وفاقی وزیر و صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام نے ضلع خیبر میں سابق سینیٹر اور سینئر لیگی رہنما الحاج تاج محمد آفریدی کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی اور اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے مرحوم کے درجاتِ کی بلندی، مغفرت اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ پسماندگان کو یہ عظیم صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

مزید خبریں