وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی سوئٹزرلینڈ کے ہم منصب گنازیو کیسس سے ٹیلیفونک رابطہ ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ہفتہ کوسوئٹزرلینڈ کے وزیر خارجہ اگنازیو کیسس سے ٹیلیفونک گفتگو کی

اسلام آباد۔13جون (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ہفتہ کوسوئٹزرلینڈ کے وزیر خارجہ اگنازیو کیسس سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔دونوں رہنماؤں نے امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمت کی جانب ہونے والی حوصلہ افزا پیش رفت کا خیرمقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ جاری سفارتی کوششیں جلد ہی خطے میں امن اور استحکام کے فروغ میں معاون ثابت ہوں گی۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

مزید خبریں