آسٹریلیا،طوفان بادوباراں کے باعث ایک خاتون ہلاک ، 1 لاکھ 40ہزر افراد بجلی سے محروم

107

کینبرا۔2ستمبر (اے پی پی):آسٹریلیا میں طوفان بادو باراں کے باعث ایک خاتون ہلاک جبکہ ایک لاکھ 40ہزر افراد بجلی سے محروم ہو گئے ۔

شنہوا نے آسٹریلیا کی ریاست نیو ساؤتھ ویلز کے حکام کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ شب شدید طوفان اور بارش کے باعث درخت گرنے کے نتیجے میں 1 خاتون ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا جسے ریسکیو ٹیموں نے قریبی ہسپتال منتقل کردیا ۔ انہوں نے کہاکہ تیز ہواؤں اور شدید بارش سے نیو ساؤتھ ویلز کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے اور 140,000 سے زائد افراد بجلی سے محروم ہو گئے ہیں ۔