آسٹریلیا، گھر میں آتشزدگی کے باعث زخمی ہونے والی بچیاں دم توڑ گئیں

98
house fire
house fire

کینبرا۔12ستمبر (اے پی پی):آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں گھر میں لگنے والی آگ کے باعث زخمی ہونے والی دونوں بچیاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں ۔

شنہوا کے مطابق ریاست وکٹوریہ کی پولیس نے بیان میں کہا کہ دو لڑکیاں، جن کی عمریں بالترتیب ایک اور پانچ سال ہیں ہسپتال میں دم توڑ گئیں ہیں جبکہ ان کے3 سالہ بھائی کی حالت تشویشناک ہے۔ آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔