آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 22 نومبر سے پرتھ میں شروع ہوگا

114

پرتھ۔18نومبر (اے پی پی):آسٹریلیا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان بارڈر ۔گواسکر ٹرافی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ سے 26 نومبر تک پرتھ میں کھیلا جائے گا۔بھارت کی مردوں کی قومی کرکٹ ٹیم اپنے دورہ آسٹریلیا کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف پانچ بین الاقوامی ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان 5ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 22 کو شروع ہونے والے پہلے میچ سے ہوگا ،یہ میچ 22 تا 26 نومبر پرتھ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ بھارتی ٹیم کی قیادت مایہ ناز بلے باز روہت شرما کی غیر موجودگی میں مایہ ناز فاسٹ بائولر جسپریت بمراہ کریں گے جبکہ میزبان آسٹریلوی ٹیم کو مایہ ناز آل رائونڈر پیٹ کمنز لیڈ کریں گے۔

پہلے ٹیسٹ میچ کے بعد پرائم منسٹر الیون اور بھارتی ٹیم کے درمیان دو روزہ وارم اپ میچ آسٹریلوی دارالحکومت کینبرا میں کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 6 سے 10 دسمبر تک ایڈیلیڈ اوول،،تیسرا 14 سے 18 دسمبر تک دی گابا ،برسبین ،چوتھا 26 سے 30 دسمبر تک میلبورن کرکٹ گرائونڈجبکہ پانچواں اور آخری ٹیسٹ میچ 3 سے 7 جنوری 2025 سڈنی کرکٹ گرائونڈمیں کھیلا جائے گا۔\932