عراق، سڑک کنارے نصب بارودی مواد پھٹنے سے 3فوجی جاں بحق، 3 زخمی

بغداد۔18نومبر (اے پی پی):عراق کے شمالی صوبے صلاح الدین میں سڑک کنارے نصب بارودی مواد پھٹنے کےنتیجے میں 3فوجی جاں بحق اور 3زخمی ہو گئے۔ ایف پی اے کے مطابق عراقی پولیس اور ہسپتال ذرائع نے بتایا ہے کہ دارالحکومت بغداد کے شمال میں تقریباً 175 کلومیٹر دور طوز خرماتو قصبے کے قریب ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری فوری طور پر کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔ قصبے کے …

بغداد۔18نومبر (اے پی پی):عراق کے شمالی صوبے صلاح الدین میں سڑک کنارے نصب بارودی مواد پھٹنے کےنتیجے میں 3فوجی جاں بحق اور 3زخمی ہو گئے۔

ایف پی اے کے مطابق عراقی پولیس اور ہسپتال ذرائع نے بتایا ہے کہ دارالحکومت بغداد کے شمال میں تقریباً 175 کلومیٹر دور طوز خرماتو قصبے کے قریب ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری فوری طور پر کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔ قصبے کے میئر ذوالفقار البیاتی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ سڑک کنارے ہونے والے بارودی دھماکے میں آرمی رجمنٹ کمانڈر، ایک افسر اور سکیورٹی سروس کا رکن جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوئے ۔ ہلاک ہونے والے خودمختار شمالی علاقے کردستان کی پیشمرگا فورسز جبکہ شدید زخمی ہونے والے عراقی فوج کے ارکان تھے_