آسٹریلین اوپن ٹینس مینز ڈبلز ، اٹلی کی جوڑی دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئی

136
Australian Open Tennis Men's Doubles
Australian Open Tennis Men's Doubles

میلبورن۔15جنوری (اے پی پی):اٹلی کے ٹینس سٹار سائمن بولیلی اور ان کے ہم وطن جوڑی دار اینڈریا واواسوری پر مشتمل تھرڈ سیڈڈ جوڑی آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے ڈبلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئی ۔مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میچ میں اٹلی کے ٹینس سٹار سائمن بولیلی اور ان کے ہم وطن جوڑی دار اینڈریا واواسوری پر مشتمل تھرڈ سیڈڈ جوڑی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے کانسٹینٹن فرانٹزن اور ان کے ہم وطن جوڑی دار ہینڈرک جیبینز پر مشتمل جرمن جوڑی کو شکست دی ۔

آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے میلبورن میں جاری ہیں ۔مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے پہلے رائونڈ میچ میں اٹلی کے ٹینس سٹار سائمن بولیلی اور ان کے ہم وطن جوڑی دار اینڈریا واواسوری پر مشتمل تھرڈ سیڈڈ جوڑی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف کانسٹینٹن فرانٹزن اور ان کے ہم وطن جوڑی دار ہینڈرک جیبینز پر مشتمل جرمن جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 4-6سے شکست دے کر نہ صرف میگا ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا بلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔