آسٹریلین اوپن ٹینس مینز ڈبلز ، اٹلی کی جوڑی تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئی

100
Australian Open Tennis Tournament

میلبورن۔17جنوری (اے پی پی):اٹلی کے ٹینس سٹار سائمن بولیلی اور ان کے ہم وطن جوڑی دار اینڈریا واواسوری پر مشتمل تھرڈ سیڈڈ جوڑی آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے ڈبلز مقابلوں میں اپنی پیش قدمی کو جاری رکھتے ہوئے تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئی ۔مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میچ میں اٹلی کے ٹینس سٹار سائمن بولیلی اور ان کے ہم وطن جوڑی دار اینڈریا واواسوری پر مشتمل تھرڈ سیڈڈ جوڑی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے اٹلی کے لوسیانو ڈارڈیری اور ان کے ایکواڈور کے جوڑی دار ڈیاگو ہیڈلگو کو شکست دی ۔آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے میلبورن میں جاری ہیں ۔مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میچ میں اٹلی کے ٹینس سٹار سائمن بولیلی اور ان کے ہم وطن جوڑی دار اینڈریا واواسوری پر مشتمل تھرڈ سیڈڈ جوڑی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف اٹلی کے لوسیانو ڈارڈیری اور ان کے ایکواڈور کے جوڑی دار ڈیاگو ہیڈلگو کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6-7(3-7) اور 6-7(4-7)سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا،جہاں اٹلی کی فاتح جوڑی کا مقابلہ پیڈرو مارٹنیز پورٹرو اور ان کے ہم وطن جوڑی دار جمے انتونی منار کلار پر مشتمل ہسپانوی جوڑی سے ہوگا۔