آسٹریلین اوپن ٹینس مینز ڈبلز ، اٹلی کی جوڑی کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئی

116
Australian Open Tennis Men's Doubles
Australian Open Tennis Men's Doubles

میلبورن۔20جنوری (اے پی پی):اٹلی کے ٹینس سٹار سائمن بولیلی اور ان کے ہم وطن جوڑی دار اینڈریا واواسوری پر مشتمل تھرڈ سیڈڈ جوڑی آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے ڈبلز مقابلوں میں اپنی پیش قدمی کو جاری رکھتے ہوئے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئی ۔مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میچ میں اٹلی کے ٹینس سٹار سائمن بولیلی اور ان کے ہم وطن جوڑی دار اینڈریا واواسوری پر مشتمل تھرڈ سیڈڈ جوڑی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے پیڈرو مارٹنیز پورٹرو اور ان کے ہم وطن جوڑی دار جمے انتونی منار کلار پر مشتمل ہسپانوی جوڑی کو شکست دی ۔

آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے میلبورن میں جاری ہیں ۔مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میچ میں اٹلی کے ٹینس سٹار سائمن بولیلی اور ان کے ہم وطن جوڑی دار اینڈریا واواسوری پر مشتمل تھرڈ سیڈڈ جوڑی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف پیڈرو مارٹنیز پورٹرو اور ان کے ہم وطن جوڑی دار جمے انتونی منار کلار پر مشتمل ہسپانوی جوڑی کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 6-7(6-8) سے شکست دے کر کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا،جہاں اٹلی کی فاتح جوڑی کا مقابلہ نونو بورجیس اور ان کے ہم وطن جوڑی دار فرانسسکو کیبرال پر مشتمل پرتگال کی جوڑی سے ہوگا۔