اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی)اٹارنی جنرل اشتراوصاف نے اپنے عہدے سے استعفی دیدیا ہے جومنظوری کیلئے صدرمملکت کوبھیجوادیا گیا ہے ،اس حوالے سے اٹارنی جنرل آفس کے ذرائع نے اے پی پی کوبتایا کہ اٹارنی جنرل اشتراوصاف نے اس سے قبل بھی مستعفی ہونے کافیصلہ کرلیا تھا لیکن انہیں کہاگیا تھا کہ وہ اپناکام جاری رکھیں، بدھ کو اشتراوصاف نے اٹارنی جنرل کے عہدے سے مستعفٰی ہونے …
اٹارنی جنرل اشتراوصاف نے اپنے عہدے سے استعفی دیدیا،منظوری کیلئے صدرمملکت کوبھیجوادیا گیا ہے ، اٹارنی جنرل آفس
اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی)اٹارنی جنرل اشتراوصاف نے اپنے عہدے سے استعفی دیدیا ہے جومنظوری کیلئے صدرمملکت کوبھیجوادیا گیا ہے ،اس حوالے سے اٹارنی جنرل آفس کے ذرائع نے اے پی پی کوبتایا کہ اٹارنی جنرل اشتراوصاف نے اس سے قبل بھی مستعفی ہونے کافیصلہ کرلیا تھا لیکن انہیں کہاگیا تھا کہ وہ اپناکام جاری رکھیں، بدھ کو اشتراوصاف نے اٹارنی جنرل کے عہدے سے مستعفٰی ہونے کے حوالے سے کہا ہے کہ میں اس امر پریقین رکھتاہوں کہ عام انتخابات کے تناظر میں میرے لئے بہتر یہی ہے کہ اس سے قبل کہ کوئی سیاسی جماعت میر ی موجود گی کومنصفانہ اور شفاف انتخابات کی راہ میں رکاوٹ سمجھ لے ، میں خود اس آئینی عہدے سے استعفٰی دیدوں ، استعفی میں مزید کہا گیا ہے کہ جمہوری تبدیلی اوراس کاتخفظ ہمارے آئین اورجمہوریت کابنیادی جزہے ، یادرہے کہ اشتراوصاف علی پاکستان کے 32 ویں اٹارنی جنرل تھے جو29 مارچ 2016 سے کام کررہے تھے۔









