اٹلس ہنڈا لمیٹڈ کے منافع میں 25 فیصد اضافہ

اسلام آباد ۔ یکم فروری (اے پی پی) سال 2017ءکے آخری نو ماہ کے دوران اٹلس ہنڈا لمیٹڈ کے منافع میں 25 فیصد کا اضافہ ہوا اور اپریل تا دسمبر 2017ءکے دوران کمپنی نے 6.18 ارب روپے کا عبوری منافع حاصل کیا ہے جبکہ سال 2016ءکے اسی عرصہ کے دوران کمپنی کا عبوری منافع 4.93 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔