اٹلیٹکو میڈرڈ کانائجیرین فارورڈ اڈی مولا لوک مین سے معاہدہ

میڈرڈ۔2فروری (اے پی پی):ہسپانوی فٹبال کلب اٹلیٹکو میڈرڈ نے اطالوی کلب اٹلانٹا کے نائجیرین فارورڈ اڈی مولا لوک مین کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے۔ شنہوا کے مطابق اٹلانٹا سے تعلق رکھنے والے 28 سالہ کھلاڑی میڈیکل ٹیسٹ کے لیے میڈرڈ پہنچ گئے۔کلب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نائجیریا کے بین الاقوامی کھلاڑی اس وقت میڈرڈ میں موجود ہیں جہاں وہ میڈیکل ٹیسٹ مکمل کرنے …

میڈرڈ۔2فروری (اے پی پی):ہسپانوی فٹبال کلب اٹلیٹکو میڈرڈ نے اطالوی کلب اٹلانٹا کے نائجیرین فارورڈ اڈی مولا لوک مین کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے۔ شنہوا کے مطابق اٹلانٹا سے تعلق رکھنے والے 28 سالہ کھلاڑی میڈیکل ٹیسٹ کے لیے میڈرڈ پہنچ گئے۔کلب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نائجیریا کے بین الاقوامی کھلاڑی اس وقت میڈرڈ میں موجود ہیں جہاں وہ میڈیکل ٹیسٹ مکمل کرنے کے بعد اپنے نئے معاہدے کو حتمی شکل دیں گے۔

اٹلیٹکو میڈرڈ کے مطابق، دونوں کلبوں کے درمیان 28 سالہ فارورڈ کی منتقلی پر مکمل اتفاق ہو چکا ہے۔ ڈاڈی مولالوک مین کی شمولیت اٹلیٹکو کی لیفٹ ونگ کو مزید مضبوط کرے گی، خاص طور پر جیاکومو راسپادوری کے جنوری میں اٹلانٹا منتقل ہونے کے بعد، جو اٹلیٹکو میں مستقل جگہ بنانے میں ناکام رہے تھے۔اٹلیٹکو میڈرڈ کے مطابق، ڈاڈی مولا لوک مین جمعرات کی شب کو کوپا ڈیل رے کے کوارٹر فائنل میں ریئل بیٹس کے خلاف اٹلیٹکو میڈرڈ کی جانب سے اپنا پہلا میچ کھیل سکتے ہیں۔لوک مین کی آمد کو اٹلیٹکو میڈرڈ کے لیے ایک اہم اضافہ قرار دیا جا رہا ہے، جو آئندہ مقابلوں میں ٹیم کی جارحانہ صلاحیت کو مزید بہتر بنا سکتی ہے۔