اٹلی اور آسٹریلیا کی ٹیمیں ڈیوس کپ فائنلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی

68
ATP Davis Cup
ATP Davis Cup

میڈرڈ۔22نومبر (اے پی پی):دفاعی چیمپئن اٹلی اور آسٹریلیا کی ٹیمیں اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت ڈیوس کپ فائنلزکے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں ۔دفاعی چیمپئن اٹلی کی ٹیم نے مارٹن کارپینا ایرینا، ملاگا ، سپین میں کھیلے گئے ڈیوس کپ فائنلز کے کوارٹر فائنل میچ میں ارجنٹائن کے مردوں کی ٹینس ٹیم کو 1-2 سے شکست دی جبکہ آسٹریلیا کی ٹیم نے امریکی حریف ٹیم کو ایک کے مقابلے میں 2 گیمز میں شکست دے کر ٹاپ فور رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔

اے ٹی پی ڈیوس کپ فائنلز کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ سپین میں جاری ہے۔ اے ٹی پی ڈیوس کپ فائنلز کے سپین کے شہر ملاگاکے مارٹن کارپینا ایرینا میں کھیلے جارہے کوارٹر فائنل میچ میں دفاعی چیمپئن اٹلی کی ٹیم نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ارجنٹائن کے مردوں کی ٹینس ٹیم کو 1-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

آسٹریلیا کی ٹیم نے امریکی حریف ٹیم کو ایک کے مقابلے میں 2 گیمز میں شکست دے کر ٹاپ فور رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ڈیوس کپ فائنلز کے سیمی فائنل رائونڈ میں دفاعی چیمپئن اٹلی کا مقابلہ آسٹریلیا سے جبکہ دوسرے سیمی فائنل میچ میں جرمنی اور نیدرلینڈز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔