اٹک۔ 19 نومبر (اے پی پی):اٹک پولیس نے اونچی آواز میں سپیکر لگا کر عوام الناس کے آرام میں خلل ڈالنے والے 14 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
تھانہ جنڈ پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ چند اشخاص محلہ فاروقیہ جنڈ میں اونچی آواز میں سپیکر لگا کر عوام الناس کے آرام میں خلل ڈال رہے ہیں ،
جس پر تھانہ جنڈ پولیس نے موقع پر ریڈ کیا اور موقع پر ضیاءاللہ،فخر عباس ،محمد ممتاز،محمد طیب،احسن شہزاد ،راجہ فیاض،زین احمد،سہیل ایوب،نفیس احمد،ندیم شہزاد،محمد عنصر،عابد حسین،محمد ادریس اور خرم شہزاد سکنائے جنڈ کو گرفتار کر کے حوالات بند کر دیا۔