سری لنکا اے ٹیم پاکستان شاہینز کے خلاف چار روزہ میچ کی اپنی پہلی اننگز میں 310 رنز بنا کر آؤٹ

راولپنڈی۔19نومبر (اے پی پی):سری لنکا اے ٹیم پاکستان شاہینز کے خلاف چار روزہ میچ کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز میں 310 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، سونال دنوشا نے 85 رنز کی اننگز کھیلی، پاکستان شاہینز کی طرف سے خرم شہزاد نے 6 وکٹیں حاصل کیں ، پاکستان شاہینز نے کھیل کے اختتام پر اپنی پہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز بنا لیے …

راولپنڈی۔19نومبر (اے پی پی):سری لنکا اے ٹیم پاکستان شاہینز کے خلاف چار روزہ میچ کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز میں 310 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، سونال دنوشا نے 85 رنز کی اننگز کھیلی، پاکستان شاہینز کی طرف سے خرم شہزاد نے 6 وکٹیں حاصل کیں ، پاکستان شاہینز نے کھیل کے اختتام پر اپنی پہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز بنا لیے ، عبدالفصیح نے نصف سنچری سکور کی ، حسین طلعت 18 اور محمد غازی غوری 5 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں ، ونوجا ساہن نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، پاکستان شاہینز کو سری لنکا اے کی پہلی اننگز کا اسکور برابر کرنے کے لیے مزید 98 رنز درکار ہیں ۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری چار روزہ میچ کے دوسرے روز سری لنکا اے نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 293 رنز 8 کھلاڑی آئوٹ پر دوبارہ شروع کی تو سونال دنوشا 81 اور اسیتھا وجے سندرا 38 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے ، مہمان ٹیم کے بقیہ دو کھلاڑی گزشتہ روز کے اسکور میں 17 رنز کا اضافہ کر سکے ، اسیتھا وجے سندرا 51 رنز بنا کر کاشف علی کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے جبکہ چمیکا گونا سیکرا کو صفر پر احمد بشیر نے آؤٹ کیا ، اس طرح سری لنکا اے اپنی پہلی اننگز میں 310 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، خرم شہزاد نے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، احمد صفی عبداللہ نے دو جبکہ احمد بشیر اور کاشف علی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی ، جواب میں پاکستان شاہینز نے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر 5 وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز بنا لیے ،

شاہینز کی پہلی وکٹ 16 کے مجموعی اسکور پر گر گئی جب کپتان محمد ہریرہ صرف 4 رنز بنا کر وجے سندرا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے، اس کے بعد عبدالفصیح اور علی زریاب اسکور کو 98 تک لے گئے ، علی زریاب دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 32 رنز بنا کر نپون دھننجایا کی گیند اسٹمپ آؤٹ ہو گئے ، عبدالفصیح نے 59 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی ، انہیں چمیکا گونا سیکرا نے آئوٹ کیا ، محمد سلیمان کی 40 رنز کی اننگز کا خاتمہ ونوجا ساہن نے ایل بی ڈبلیو کے ذریعے کیا، ونوجا ساہن نے اپنی دوسری کامیابی حیدر علی کو آؤٹ کر کے حاصل کی جو 35 رنز بنا سکے، کھیل کے اختتام پر حسین طلعت 18 اور غازی غوری 5 رنز بنا کر کریز پر موجود تھے۔

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔