اٹک۔ 10 فروری (اے پی پی):اٹک کےایڈیشنل سیشن نے جرائم ثابت ہونے پر دو منشیات فروشوں کو 9/9 سال قید اور جرمانے کی سزائیں سنا دیں۔ گزشتہ سال 2024 میں تھانہ نیوایئرپورٹ پولیس نے منشیات فروش مرسلین ولد بشارت سکنہ فتح جنگ جبکہ تھانہ پنڈیگھیب پولیس کے اے ایس آئی محسن عقیل نے منشیات فروش ظفر اقبال ولد محمد یار سکنہ حیدر ٹاؤن پنڈیگھیب کو منشیات سمیت گرفتار کیا تھا۔ جنکو اٹک پولیس نے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جس پر ایڈیشنل سیشن جج فتح جنگ عمر رشید اور ایڈیشنل سیشن جج پنڈیگھیب محمد قمر الزمان بھٹی نے ہر دو مجرمان کو 9/9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزائیں سنا دیں۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کا کہنا تھا کہ اٹک پولیس جرائم پیشہ عناصر کو نہ صرف گرفتار کرنے بلکہ مؤثر تفتیش کے ذریعے انکو کیفر کردار تک پہنچانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔