31.6 C
Islamabad
بدھ, اپریل 23, 2025
ہومضلعی خبریںاٹک، ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ایکسل لوڈ...

اٹک، ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ایکسل لوڈ مینجمنٹ کے حوالے سے ہنگامی اجلاس

- Advertisement -

اٹک۔ 06 مارچ (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر/چئیرمین ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اٹک رائوعاطف رضا کی زیر صدارت ایکسل لوڈ مینجمنٹ کے حوالے سے ہنگامی اجلاس منعقد ہوا ۔

اجلاس میں موٹر وے پولیس، پنجاب ہائی ویز پولیس ،ٹریفک پولیس کے افسران ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ معدنیات اٹک، ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ ماحولیات، اور اٹک کے لیز ہولڈرز نے شرکت کی۔ سیکرٹری آر ٹی اے اٹک نے ایکسل لوڈ مینجمنٹ کے حوالے سے کئے گئے اقدامات پر بریفنگ دی۔

- Advertisement -

لیز ہولڈرز نے ایکسل لوڈ مینجمنٹ کے حوالے سے ڈپٹی کمشر کو اپنے مسائل اور وجوہات سے آگاہ کیا۔ اور موٹروے پولیس کی جانب سے درج ایف آئی آر کے خلاف لیز ہولڈرز اپنے موقف سے آگاہ کیا اور احتجاج کیا کہ غلط طور پر ان پر مقدمہ درج کر دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جب تک خیبر پختونخوا کی طرف سے اوور لوڈنگ پر کنٹرول نہی کیا جائے گا ایکسل لوڈ مینجمنٹ پلان پر عمل ممکن نہیں ہو سکتا۔ ڈپٹی کمشنر نے احکامات جاری کئے کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ معدنیات اٹک کی سربراہی میں تربیلا روڈ کوٹکے اور جمشید آباد چیکنگ پوائنٹ پر تمام متعلقہ محکمہ جات آوور لوڈنگ ڈمپرز کے خلاف سخت قانونی کاروائی کریں گے جس میں ان لوڈنگ اور FIRs بھی شامل ہونگی۔

ڈپٹی کمشر نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ معدنیات کو ہدایات جاری کیں کہ اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے کہ لیز ہولڈرز بھی اپنی مائینز سے ایکسل لوڈ کے مطابق ہی لوڈنگ کر کے دیں اور گورنمنٹ کی ہدایات پر عمل نہ کرنے کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=569477

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں