اٹک، پولیس نے اقدام قتل کے مقدمہ میں نامزد 3 سگے بھائیوں سمیت 4 ملزمان گرفتار کر لئے

62

اٹک۔ 03 جون (اے پی پی):اٹک پولیس نے اقدام قتل کے مقدمہ میں نامزد 3 سگے بھائیوں سمیت 4 ملزمان گرفتار کر لئے۔ فیاض حسین ولد شمس الدین سکنہ مہریہ لینڈ نے تھانہ سٹی اٹک پولیس کو بتایا کہ محلہ اعوان شریف میں چکن شاپ بنائی ہوئی ہے جبکہ ساتھ ہی میرے بیٹے جلال شاہ نے موٹرسائیکل مکینک کی دوکان بنا رکھی ہے، میرا بھتیجا فیضان اور اس کا دوست سعد میرے بیٹے کے پاس آئے ۔ کچھ دیر بعد شور شرابہ کی آواز آئی تو میں نے دیکھا کہ محمد عامر، ابرار، یاسر اور عبداللہ جو پسٹل

آہنی راڈ اور کلہاڑی لیے کھڑے تھے اور جو فیضان کو سابقہ لڑائی جھگڑا پر للکار رہے تھے جنہوں نے پسٹل سے فائر کر کے، کلہاڑی اور آہنی راڈ کے وار سے مجھے، میرے بیٹے جلال شاہ بھتیجے فیضان اور اسکے دوست سعد کو زخمی کر دیا۔ تھانہ سٹی اٹک پولیس نے فوری طور پر اقدام قتل کی سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے 4 ملزمان یاسر خان، عامر خان، ابرار احمد پسران شریف خان سکنائے محلہ مہر پورہ شرقی اٹک اور محمد عبداللہ ولد محمد عاشق محلہ اعوان شریف اٹک شہری کو گرفتار کر لیا جن کا ریمانڈ جسمانی لیکر مزید تفتیش جاری ہے۔