اٹک۔ 10 فروری (اے پی پی):اٹک پولیس نے بکریاں چوری کرنے والے دو سگے بھائی گرفتار کرکے دوران تفتیش چوری شدہ بکریوں کی مالیتی رقم برآمد کر لی۔ علی حیدر ولد عبدالعزیز سکنہ پسوال تحصیل فتح جنگ نے تھانہ نیو ائیرپورٹ پولیس کو درخواست دی کہ مال مویشی چرا رہا تھا کہ ایک کار آئی جس سے 4 نامعلوم اشخاص اترے اور ان میں سے دو اشخاص نے مجھے کہا کہ شور واویلا کیا تو گولی مار دیں گے جبکہ باقی دو اشخاص نے میری 6 عدد بکریاں زبردستی اپنی کار میں ڈالیں اور چاروں فرار ہو گئے۔ تھانہ نیو ائیرپورٹ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش عمل میں لاتے ہوئے بکریاں چوری کرنے والے ملزمان توخیر عباس عرف توثیر اور توقیر عباس پسران غلام کوثر سکنائے ڈھوک میرا تحصیل وضلع راولپنڈی کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا ۔جن سے دوران تفتیش چوری شدہ بکریوں کی مالیتی رقم برآمد کر لی گئی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=558430