اٹک۔ 11 جنوری (اے پی پی):اٹک پولیس نے اسلحہ کی نوک پر شہری سے موبائل فون چھیننے والا ملزم گرفتار کر لیا۔ ذوالفقار احمد ولد میاں حلیم نے تھانہ سٹی اٹک میں درخواست دی کہ نیو ٹاؤن کا رہائشی ہوں اور ٹیچر ریٹائرڈ ہوں۔ مہمانوں کو ریسیو کرنے کے لیے پیدل ریلوے اسٹیشن جا رہا تھا کہ پیچھے سے ایک موٹر سائیکل آیا جس پر 3 اشخاص سوار تھے
جن میں سے ایک نے پسٹل نکالا اور مجھ سے موبائل فون چھین لیا اور تینوں موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہو گئے۔ تھا سٹی اٹک پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش عمل میں لاتے ہوئے اسلحہ کی نوک پر موبائل فون چھیننے والے ملزم سانول عرف سنی ولد فضل الٰہی سکنہ اٹک شہر کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا جس کے خلاف اسلحہ آرڈیننس کے تحت الگ مقدمہ درج کر لیا گیا۔