اٹک۔ 11 جنوری (اے پی پی):اٹک پولیس نے چھ منشیات فروش گرفتار کر لئے۔وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی زیر قیادت اٹک پولیس نے دوران گشت مشکوک شخص صابر حسین ولد گل محمد سکنہ حضرو سے 1500 گرام چرس بر آمد کر لی۔ اسی طرح تھانہ اٹک خورد پولیس نے منشیات سمگلر محمد طارق ولد دین محمد سکنہ خیبر ایجنسی سے 2200 گرام چرس بر آمد کر لی
جبکہ تھانہ رنگو پولیس نے شراب فروش آفتاب حسن ولد حسن محمود سکنہ حضرو سے 10 لیٹر شراب بر آمد کر لی ۔دوسری جانب تھانہ فتح جنگ پولیس نے شراب فروش گل محمد ولد فیض رسول سکنہ پنڈی گھیب سے 4 لیٹر شراب بر آمد کر لی، جبکہ تھانہ بسال پولیس نے منشیات کے سوداگر کامران اقبال ولد محمد طفیل سکنہ فتح جنگ سے 20 لیٹر شراب بر آمد کر لی۔ اسی طرح تھانہ جنڈ پویس نے منشیات فروش محمد اسلم ولد محمد اکرم سکنہ جنڈ سے 1800 گرام چرس بر آمد کر لی جبکہ معین خان ولد رنگین خان سکنہ جنڈ سے 20 لیٹر شراب بر آمد کر کے ملزمان کو سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا